حکومت کرناٹک اور آر ٹی سی یونین میں بات چیت

بنگالورو ۔ 27جولائی  (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ہڑتالی ملازمین اور کرناٹک حکومت کے افسروں کے درمیان تعطل کو ختم کرنے کے لئے آج صبح بات چیت کا احیاء ہوا کیوں کہ آج بھی کرناٹک عوامی ٹرانسپورٹ خدمات متاثر رہیں۔ ذرائع کے مطابق ہڑتالی ملازمین اپنے مطالبہ سے دستبردار ہوگئے اور اب یہ ملازمین 30فیصد کے قبل ازیں کئے گئے اپنے مطالبہ کے برخلاف اجرتوں میں 18فیصد اضافہ کی خواہش کررہے ہیں ۔ حکومت نے 10فیصد اضافہ پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا مالی موقف مستحکم نہیں ہے کیوں کہ اسے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

لاپتہ طیارہ کے ملبہ ملنے سے متعلق رپورٹس کی تصدیق نہیں ہوئی : پاریکر
رامیشورم (تملناڈو) ۔27 جولائی  (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے فضائیہ کے لاپتہ اے این طیارہ کے ملبہ ملنے سے متعلق رپورٹس پر کہا کہ اس ملبہ کے ملنے کی کوئی تصدیق شدہ رپورٹس نہیں ملی ہے ۔  انہوں نے رامیشورم میں سابق صدر عبدالکلام کے مجسمہ کے نقاب کشائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ کی تلاش کے دوران بعض اشیا کا پتہ چلا ہے جس کے بعد اس کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔