حکومت کا رویہ غیر جمہوری بی جے پی کا بیان

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی نے روزگار نوجوانوں کی جانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریالی کی اجازت نہ دینے پر حکومت کے رویہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔ ترجمان پارٹی کرشنا ساگر نے کہا کہ بے روزگار نوجوان روزگار فراہمی کیلئے پرامن ریالی نکالنے کے خواہاں تھے تاہم حکومت نے غیر جمہوری رویہ اختیار کرتے ہوئے طلبہ کو ریالی نکالنے کی اجازت نہیں دی ۔۔

مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 25 فروری کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3 بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8801749863 ، 8297158387 پر ربط کریں۔