وجئے واڑہ 2 مئی ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیا کہ مرکمی حکومت بیرونی بینکوں میں رکھے ہوئے کالے دھن کو ہندوستان واپس لانے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی قومی عاملہ کے رکن اجیت جھا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے ملک بھر میں 470 لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تشکیل کے ایک سال کے اندر عام آدمی پارٹی ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے اور اسے عوام کی مثبت تائید و حمایت حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ انتخابات میں ان کی پارٹی افراط زرپر توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات کے بعد بھی کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ۔