نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملٹی برانڈ ریٹیل میں ایف ڈی آئی سے متعلق حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کامرس و انڈسٹری منسٹر نرملا سیتارمن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت ملٹی برانڈ چلر فروشی میں راست بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی نہیں کرے گی ۔ راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اس کے انتخابی منشور کی وجہ سے ہی انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی جس میں وضاحت کردی گئی تھی کہ پارٹی اگر برسر اقتدار آئی تو ملٹی برانڈ چلر فروشی میں راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت نہیں دے گی۔
پاکستان نے دوبار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ایک جوان زخمی
جموں ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج نے آج تو حد کردی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ایک بار نہیں بلکہ دو بار کی جہاں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا ۔ دریں اثناء ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی اور متعدد ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد ہندوستانی افواج کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑی جس کا سلسلہ تادم تحریر جاری تھا جس میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا ۔