اندرا اماں امکنہ تعمیرات بل کی عدم ادائیگی پر اتم کمار ریڈی کا بیان
حیدرآباد /31 جولائی ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ایم اتم کمار ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر حکومت امکنہ بلوں کی عدم ادائیگی کے ذریعہ غریبوں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندراماں امکنہ تعمیراتی بل کو زیر التواء رکھ کر ظلم و ستم کر رہی ہے ۔ گذشتہ دیڑھ سال سے یہ بل زیر التواء ہے ۔ انہوں نے حکومت کو التواء دیا کہ اگر حکومت زیر التواء بلوں کے یکسوئی نہیں کی تو وہ اسمبلی میں 4 اگست سے دھرنا منظم کریں گے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر یہ بھی کہا کہ وہ ریاست تلنگانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ اس کے علاوہ 21 اگست سے ضلع ورنگل کا راہول گاندھی دورہ کر رہے ہیں ۔ وہ اس دورہ میں شامل رہیں گے ۔ راہول گاندھی یہاں پر سنگارانی ورکرس سے بھی ملاقات کریں اور 22 اگست کو وہ عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور طلباء و ملاقات کرتے ہوئے اسی دن حیدرآباد کے نوجوانوں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔