سرینگر ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی پی ڈی پی اور بی جے پی اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ حکومت اس حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت پر الجھن پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ریاست کے عوام کئی پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔ عمر عبداللہ نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ ریاست میں بی جے پی ، پی ڈی پی ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ نے برہان وانی کے انکاؤنٹر کو حادثہ میں موت قرار دیا جبکہ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے اس انکاؤنٹر میں ملوث پولیس عملہ کو ایوارڈس دے رہی ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر اسے حادثہ کہتے ہیں اور چیف منسٹر انکاؤنٹر ہونے کی تصدیق کرتی ہیں۔ آخر ریاست میں اس طرح کی الجھن پیدا کیوں کی جارہی ہے ۔