حکومت پرآلیر انکاؤنٹر و ٹولی مسجد اراضیات پر احتجاج کو سبوتاج کرنے کا الزام

عین وقت پر جلسہ کی منسوخی، مختلف تنظیموں کا احتجاج، عدالت سے رجوع ہونے کا اعلان
حیدرآباد۔7جون(سیاست نیوز) آلیر فرضی انکاونٹراور ٹولی مسجد کاروان کی وقف اراضی پر غیرمجاز قبضوں کے خلاف تنظیم انصاف گریٹر حیدرآبادکے زیر اہتمام چوراہے دبیر پورہ دروازے پر منعقدہ جلسہ عام کی اجازت کوساوتھ زون ڈی سی پی مسٹر وی ستیانارائنہ کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر دبیر پورہ پولیس نے جلسہ کو منسوخ کردیا۔ہفتہ کی شام منعقد شدنی اس جلسہ کے انعقاد سے دوگھنٹے قبل متعلقہ پولیس نے منتظمین جلسہ کو ڈی سی پی کے احکامات حوالے کرتے ہوئے جلسہ منعقد کرنے سے روکدیا۔ جلسہ کی منسوخی کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی کمیونسٹ قائد وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سیدعزیز پاشاہ کی قیادت میںصدر دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی عثمان بن محمد الہاجری‘ صدر تنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد سید کلیم الدین عسکر‘ایڈوکیٹ ہائی کورٹ عثمان شہید‘ سید کریم الدین شکیل‘نائب صدر دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی الحاج سید سلیم ‘ جنرل سکریٹری تنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد محمد فیروز‘ مقبول الہاجری کے علاوہ سینکڑو ںکی تعداد میںتنظیم انصاف کے کارکنوں نے اے سی پی میر چوک مسٹر گنگادھر سے ملاقات کرتے ہوئے جلسہ کی منسوخی کے خلاف احتجاج کیا۔بعدازاںجناب سیدعزیز پاشاہ نے آلیرفرضی انکاونٹر اور ٹولی مسجد کاروان کی وقف اراضی پر غیر مجازقبضوں کے خلاف احتجاج کو پولیس کے ذریعہ سبوتاج کرنے کا حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت تلنگانہ پولیس کے ذریعہ انصاف کی لڑائی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تنظیم انصاف آلیر انکاونٹرمتاثرین اور ٹولی مسجد وقف اراضی کے ساتھ انصاف تک اپنی جدوجہدکو جار ی رکھے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تنظیم انصاف کے قائدین اور کارکن پولیس کی بربریت سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیںہیں۔ انہوں نے جلسہ منعقد کرنے کے لئے عدالت کادروازہ کھٹکھٹانے کا بھی اعلان کیا۔ جناب عثمان بن محمد الہاجری نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر جلسہ کی اجاز ت حاصل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آلیر فرضی انکاونٹر او رٹولی مسجد وقف اراضی پر غیرمجازقابضین کی ایماء پر پولیس نے تنظیم انصاف کے جلسہ کو روکنے کاکام کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کی جدوجہد کرنے والے حکومت او رپولیس کی سازش سے ڈرنے گھبرانے والے نہیںہیں۔ انہو ںنے اجازت کے بعد جلسہ منسوخ کرنے پولیس کی ناکامی کا بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے تنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد کی لڑائی میںمکمل تعاون کا اعلان کیا۔ صدر انصاف گریٹر حیدرآباد سیدکلیم الدین عسکر نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ آلیر فرضی انکاونٹر متاثرین کے ساتھ انصاف اور ٹولی مسجد کی 27ایکڑ سے زائد وقف اراضی کی بازیابی تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا او رکہاکہ تنظیم انصاف اسی مقام پربہت جلد آلیر فرضی انکاونٹر اور ٹولی مسجد وقف ارا ضی کی بازیابی پر جلسہ منعقد کریگا۔