حکومت پاکستان ۔ طالبان کمیٹی کی ملاقات موخر

اسلام آباد، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی حکومتی کمیٹی اور طالبان کی سیاسی شوریٰ کے درمیان ہونے والی پہلی براہ راست ملاقات خراب موسم کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے بھی ملاقات موخر کئے جانے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ایجنڈا صرف اور صرف امن ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں خراب موسم کے باعث حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات موخر کردیئے گئے ہیں۔