نئی دہلی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کے دائرۂ کار میں جموں و کشمیر مسئلہ پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ وزارتِ اُمور خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے حکومت ِ پاکستان کے ان ریمارکس پر یہ بات کہی جس میں کہا گیا تھا کہ کشمیر پر مذاکرات کے بغیر ہند۔پاک بات چیت ناقابل قبول ہے۔