حیدرآباد۔28 مارچ (پی ٹی آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ خلا سے لے کر زراعت تک مختلف شعبوں میں غیرمعمولی پیشرفت کے باوجود ملک کو ہنوز کئی چیلنجوں کا سامنا ہے، جن کا حکومت اور سیول سوسائٹی مل کر سامنا کرنے پر ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ وہ آج یہاں ایک میموریل لیکچر دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کرے تو ہم آہنگ سماج ابھر سکتا ہے۔ ہماری تہذیب اقدار سے مالامال ہے ، اس لئے مایوسی کی ضرورت نہیں۔