حکومت نامیبیاء کو پہلے ای ۔ووٹ میں کامیابی کا یقین

ونڈہوک28 نومبر(سیاست ڈاٹ کام نامیبیا کی حکمران پارٹی نے آج کے صدارتی اور قانون ساز اداروں کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ جبکہ بر اعظم افریقہ میں پہلی بار ای۔ ووٹ کیا جارہا ہے ۔ جنوب مغربی افریقہ عوامی تنظیم مخالف نو آبادیاتی اور مخالف نسل پرستی جدوجہد ارکان پر مشتمل ہے اور اس نے 1990 میں جنوبی افریقہ سے نامیبیا کی آزادی کے بعد اب تک ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کرتی رہی ہے ۔