ممبئی۔ 27فروری (سیاست ڈاٹ کام) مشہور ومعروف تعلیمی ادارے انجمن اسلام اور حکومت مہاراشٹر کے درمیان میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ(ایم اویو) پربرائے اسکیل ڈیولپمنٹ کے لیے دستخط کیے گئے ،اس موقع پر گرانڈ حیات ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔اس معاہدہ کے تحت انجمن اسلام کے چھ ہزار طلباء کی وزارت برائے اسکیل ڈیولپمنٹ 5سال تک تربیت کرے گی۔انجمن اسلام کے صدرڈاکٹر ظہیر قاضی کے مطابق مینوفیکچر،ٹیکنیکل ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کے شعبے میں تربیت دی جائے گی۔