حیدرآباد 25 اگسٹ (این ایس ایس) مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے حکومت مہاراشٹرا کے ساتھ آبپاشی پراجکٹس پر یادداشت مفاہمت کی بناء تلنگانہ کے عوام کو فائدے کے تعلق سے شبہات کا اظہار کیا ہے۔ سابق جج ہائیکورٹ چندرا کمار نے کہاکہ چیف منسٹر کا یہ کہنا بالکل نامناسب ہے کہ یادداشت مفاہمت کی مخالفت کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ حکومت تلنگانہ نے ریاست کے مفادات کو حکومت مہاراشٹرا کے پاس گروی رکھ دیا۔ پریس کلب میں تلنگانہ رعیتو سنگم نے کُل جماعتی اجلاس منعقد کیا تھا جس میں تلگودیشم لیڈر آر چندرشیکھر ریڈی نے کہاکہ کے سی آر کے پاس آبپاشی شعبہ کے ماہرین، عدلیہ اور پارلیمنٹ کا کوئی احترام نہیں ہے۔