لندن ۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) لیبرپارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے کہاہے کہ ان کی جماعت برسراقتدار آئی تو برطانوی حکومت فلسطین کو تسلیم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریگی۔ایڈملی بینڈ نے یہ بات لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارا شیوہ رہا اورہم وعدہ نبھائیںگے۔