ریاستی وزیر پارتھا چٹرجی کی وزراء کے اجلاس کے بعد ریاستی سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس
کولکاتا 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چٹرجی نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیاکہ وہ ریاست میں گڑبڑ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اِسی لئے اُس نے چہارشنبہ کے دن 12 گھنٹے طویل بند منانے کی اپیل کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تمام اقدامات اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ اُس دن زندگی حسب معمول رہے، کئے جاچکے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ملازمین کو دفتر میں بند کے دن حاضری دینے کا اعلامیہ جاری کرنے اور سرکاری زیرانتظام ٹرانسپورٹ سسٹم کو جاری رکھنے کے اقدامات کے علاوہ تجارتی اداروں سے بھی اپیل کررہی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے ساتھ حسب معمول کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ریاستی وزیر تعلیم نے کہاکہ چٹرجی جو ترنمول کانگریس کے سکریٹری جنرل بھی ہیں، وزراء کے ایک گروپ کے ساتھ اجلاس کے بعد ریاستی سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اُنھوں نے کہاکہ سابق بند میں جو کچھ ہوچکا ہے، اُسی کے مطابق ایک خصوصی اعلامیہ تیار ہے اور سرکاری ملازمین کو دفاتر میں حاضری دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چٹرجی نے کہاکہ چیف منسٹر ممتا بنرجی ریاست میں تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اٹلی کے شہر ملان سے اُنھوں نے کولکاتا پر نظر رکھی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سویندو ادھیکاری سے کہا گیا ہے کہ خانگی بس آپریٹرس کو اپنی بسیں بند کے دن حسب معمول چلاکر یکجہتی کا ثبوت دیں۔ بی جے پی نے 12 گھنٹے طویل بنگال بند چہارشنبے کے دن منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ آئی ٹی آئی کے طالب علم راجیش سرکار اور کالج کے تیسرے سال کے طالب علم تپس برمن کی داڑی بھیت دیہات اسلام پور ضلع شمالی دیناج پور میں موت کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ بی جے پی نے 12 گھنٹے طویل بنگال بند کا چہارشنبہ کے دن اعلان کیا ہے تاکہ آئی ٹی آئی کے طالب علم راجیش سرکار اور کالج کے تیسرے سال کے طالب علم تپس برمن کی داڑی بھیت دیہات میں ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ چٹرجی نے بی جے پی اور سنگھ پریوار پر الزام عائد کیاکہ بجرنگ دل اور آر ایس ایس جیسی تنظیمیں دھمکیوں کی زبان استعمال کررہی ہیں تاکہ بند منایا جائے۔ اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے ربط پیدا کریں۔ اگر اُنھیں سڑک پر کسی خلل اندازی کا سامنا ہو۔ اُنھوں نے کہاکہ زندگی کو حسب معمول برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ریاست میں خیرسگالی برقرار رکھنے کا عہد کئے ہوئے ہے۔ ایک سوال پر چٹرجی نے کہاکہ بی جے پی بند کی سیاست کھیل رہی ہے کیوں کہ اِن کی بنیادیں ریاست میں باقی نہیں رہیں اور وہ مایوسی کا شکار ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یا تو عدالت کو جانیں یا لاقانونیت کی صورتحال پیدا کرکے معمولات زندگی میں خلل اندازی پیدا کرنے کی سیاست کی جارہی ہے۔ امتحانات کے انعقاد کو مختلف تعلیمی اداروں میں خلل اندازی کا شکار بنایا جارہا ہے۔ اسی طرح پنچایت بورڈس کی تشکیل پر بھی بی جے پی اثرانداز ہورہی ہے۔