حکومت لوک پال پر عاجلانہ فیصلہ کا منصوبہ نہیں رکھتی

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج سپریم کورٹ کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ لوک پال کے صدرنشین اور ارکان کی تقرری پر فی الحال عاجلانہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا جس سے یہ واضح ہوجاتا ہیکہ مرکز نے عام انتخابات کے بعد اس فیصلہ کو تشکیل دی جانے والی نئی حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔ جسٹس آر ایم لودھا کی قیادت والی بنچ کے روبرو حاضر ہوکر سالیسیٹر جنرل موہن پرسارن نے کہا کہ حکومت لوک پال پر کسی بھی فیصلہ کا منصوبہ نہیں بنا رہی ہے جس کے بعد فاضل عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت کیلئے 5 مئی کی تاریخ مقرر کی۔ بنچ نے کہا کہ لوک پال کیلئے انتخاب کے طریقہ کار کو چیلنج کرنے والی مفاد عامہ کی درخواست پر کوئی عبوری حکم جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت نے پہلے ہی عدالت کو مطلع کردیا ہیکہ 5 مئی سے قبل کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔