حیدرآباد 15 مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر کمرشیل ٹیکس و سنیماٹو گرافی ٹی سرینواس یادو نے آج کہاکہ ریاستی حکومت ریاست تلنگانہ میں فلم انڈسٹری کے لئے تمام تر مدد فراہم کرے گی۔ آج یہاں جوبلی ہلز میں ایک سنیما آرٹ ڈائرکٹرس آفس بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت فلم انڈسٹری کیلئے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کے حق میں ہیں۔ حکومت 20 مارچ کو فلم انڈسٹری کی اہم شخصیتوں کی ایک میٹنگ طلب کرکے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کرے گی۔