حکومت فسادیوں سے سختی سے نمٹے :آر ایل ایس پی

پٹنہ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل اسی پی ) کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے بہار کے دربھنگہ اور بھاگلپور کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے ماحول خراب والوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر کشواہا نے آج کہا کہ بہار میں کچھ لوگ ماحول خراب کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں جو باعث تشویش ہے ۔ ۔ایسے حالات میں بہار میں باہمی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے ۔