حیدرآباد 20 ستمبر ( آئی این این ) ریاستی وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے آج ادعا کیا کہ ٹی آر ایس حکومت ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے اور ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے ۔ کھمم ضلع کے کاسومنچی منڈل میں واٹر گرڈ پائیلان کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے تارک راما راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کئی مسائل اور چیلنجس کا سامنا ہے جو اس کی ذمہ داریوں کی تکمیل میں حائل ہو رہے ہیں تاہم چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ دلیرانہ انداز میں ان چیلنجس کا سامنا کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں۔