ممبئی۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بھریہا بہوجن مہاسنگھ کے قائد مسٹر پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ بائیں بازو کے جہدکاروں پر مائوسٹ ربط رکھنے کے بہانے گرفتاری دراصل عوامی آواز کو کچل دینے کے مترادف ہے۔ حکومت کے خلاف جو بھی اپنی آواز اٹھتا ہے وہ این جی اوز اور غیر حکومتی تنظیمیں ہیں جن کی جڑیں عوام میں پیوست ہیں۔ ان چھاپوں کے ذریعہ سے حکومت عوام الناس کے خدمات و احساسات کو خاموش کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ان کو توقع ہے کہ ان اقدامات کے ذریعہ حکومت ان این جی اوز کو خاموش نہیں کرسکے گی اور وہ اس اقدام سے مزید متحرک ہوجائیں گے۔