نئی دہلی۔ 27 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل یونین آف جرنلسٹس (انڈیا) کے ایک وفد نے آج یہاں محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار سے ملاقات کی اور ان سے صحافیوں کی سیکورٹی اور فلاح وبہبود کے امور پر بات چیت کی۔شرم شکتی بھون میں واقع محنت اور روزگار کی وزارت میں ہوئی اس ملاقات میں این یو جے کے قومی جنرل سکریٹری منوج ورما، قومی خزانچی راکیش آریہ، ایکزکیوٹیو رکن ہیمنت بشنوئی ، ہتیش شنکر، دلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ڈی جے اے ) کے جنرل سکریٹری پر مود کمار سینی وغیرہ موجود تھے ۔