بیروت۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت شام اور باغی گروپس کے درمیان کلیدی ٹاونس میںجاری جنگ بندی آج ختم ہوگئی جس کے ساتھ ہی متحارب گروپس کے درمیان تصادم اور سنگباری کا آغاز ہوا ۔ نگرانکار گروپ اور ثالثی نے یہ بات بتائی ۔ موافق حکومت طاقتوں نے لبنان کے شیعہ حزب اللہ گروپ نے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا اور یہ جنگ بندی آج صبح ختم ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی باغیوں کے گرالا زبادانی اور سرکاری زیرقبضہ مواضعات فاواد کھریا میں تصادم شروع ہوا ہے ۔