کمشنر سیول سپلائز اکون سبھروال کا دورہ ، کسانوں اور عہدیداروں کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : کمشنر سیول سپلائز تلنگانہ اکون سبھروال نے بتایا کہ حالیہ بارش سے متاثر دھان کی فروختگی میں حکومت کسانوں کی بھر پور مدد کرے گی ۔ کمشنر آج اچانک گجویل ، سدی پیٹ مارکٹ یارڈس ، آئی کے پی پرچیز سنٹر دودیڈا اور پی پی سیز ، ناریلہ سرسلہ ڈسٹرکٹ کا دورہ کر کے کسانوں سے بات چیت کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے عہدیداروں سے دھان کی خریدی اور منتقلی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ملس کو دھان کی منتقلی اور خریدی کے دوران احتیاط سے کام لیں ۔ انہوں نے طلب کے مطابق لاریوں کو بھی تیار رکھنے کی ہدایت دی ۔ اگر لاریوں کی قلت پیش آئیں تو آر ٹی اے سے ربط کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس دوران کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ جائنٹ کلکٹر یا پھر ہیڈ آفس کو مطلع کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید بتایا کہ بارش کی وجہ سے 1.16 لاکھ میٹرک ٹن دھان متاثر ہوا ہے جس کو فوری طور پر جنگی خطوط پر ملس کو روانہ کرنے کے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ۔ جب کہ ملس کے ذمہ داروں کو لاپرواہی پر انتباہ دیا اور کہا کہ لوڈنگ اور ان لوڈنگ میں تاخیر نہ کریں ۔ انہوں نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ 11 مئی سے چوکس رہنے کی ہدایت دی اور تار پولین تیار رکھیں ۔ اگر کوئی ناگہانی صورتحال پیدا ہوتی ہو تو اس سے نمٹنے کے اقدامات پر زور دیا ۔ کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ دھان کی فروخت پر توجہ دیں ۔ سیول سپلائز کے زیر اہتمام دھان کی خریدی کے مراکز کو قائم کیا جارہا ہے ۔ کسانوں کو اس کا معقول معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ ربیع موسم میں محکمہ سیول سپلائز نے 15.91 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدی کا نشانہ مقرر کیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 526 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں سے 15.01 میٹرک ٹن دھان تا حال ملس کو منتقلی عمل میں آئی ہے ۔۔