حکومت سی وی سی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی

نئی دہلی ۔ /27 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ وہ سی وی سی کے خلاف بہ یک وقت دو شکایتوں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی ۔ چیف ویجلنس کمشنر کے وی چودھری کے خلاف ایک سال سے دو شکایات زیرالتواء ہیں ۔ کیوں کہ اس طرح کی شکایات سے نمٹنے کوئی رہنمایانہ خطوط نہیں ہیں ۔ وزارت پرسونل نے یہ بات بتائی ۔ اس کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کارروائی کرنے کے لئے ایسے رہنمایانہ خطوط نہیں ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی زیر قیادت پیانل نے /10 جنوری کو سی بی آئی ڈائرکٹر الوک ورما کو ان کے عہدہ سے برطرف کردیا تھا ۔ سنٹرل ویجلینس کمیشن کی جانب سے داخل کردہ تحقیقاتی رپورٹ پر غور کرنے کے بعد ہی کارروائی کی گئی ہے ۔