بیروت۔23 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ وہ حکومت سازی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ جمعہ کے روزانہوں نے کہا کہ وہ اس مقصد کی خاطر اہم سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اس عرب ملک میں مئی میں عام انتخابات ہوئے تھے تاہم کوئی بھی جماعت قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ بین الاقوامی عطیہ دہندگان نے کہا ہے کہ اعتماد برقرار رکھنے کی خاطر بیروت میں جلد ہی نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اصلاحات کا عمل شروع کر دیا جانا چاہیے ۔