حکومت خواتین تحفظات ، طلاق ثلاثہ اور نکاح حلالہ قوانین کی منظوری کی خواہاں

نئی دہلی ۔ /17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کی بااختیاری کے مسئلہ پر کانگریس کو گھیرنے کی خواہاں حکومت نے آج پرزور انداز میں کہا کہ خواتین کو ایک نئی بااختیاری دینے کیلئے اور انہیں ملک کے دیگر عوام کے مساوی بنانے کیلئے خواتین کیلئے تحفظات ، طلاق ثلاثہ اور نکاح حلالہ کے خلاف قوانین ، مانسون اجلاس میں منظور کئے جانے چاہئیں۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ وہ صدر کانگریس راہول گاندھی کے وزیراعظم کے نام ایک مکتوب کا جواب دے رہے ہیں جو خواتین کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں 33 فیصد تحفظات کا مطالبہ کرتا ہے ۔