حکومت تلنگانہ کے چھ مشیروں کی میعاد میں توسیع

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ریاستی حکومت نے آج حکومت تلنگانہ کے موجودہ چھ مشیروں کی میعاد میں مزید ایک سال کی توسیع دی ہے ۔ توسیعی میعاد کے دوران مشیروں کے شرائط و قواعد پر کسی قسم کی کوئی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ میعاد میں توسیع پانے والے موجودہ چھ مشیروں میں مسرس آر ودیا ساگر راؤ ( آبپاشی ) ، اے کے گوئیل آئی اے ایس ( موظف ) ، منصوبہ بندی / توانائی ، اے راما لکشمن آئی اے ایس ( موظف ) بہبود ، بی وی پاپا راؤ آئی اے ایس ( موظف ) ، پالیسی ادارہ جاتی ترقیات ، کے وی رمنا چاری آئی اے ایس ( موظف ) ، کلچر ، ٹورازم ، انڈومنٹ ، یوتھ و میڈیا افیئرس اور جی آر ریڈی آئی ای ایس ( موظف ) ، فینانس شامل ہیں ۔۔