حیدرآباد۔3نومبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو 6اور 7نومبر کو نئی دہلی کا دورہ کریں گے‘ جہاں وہ مرکز کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے جس میںحکومت آندھراپردیش کی جانب سے آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کی خلاف ورزیوں کی مکمل طور پر نشاندہی کی جائے گی ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو متعلقہ مرکزی وزراء کے علاوہ دیگر عہدیداران مجاز کو بھی رپورٹ پیش کریں گے ۔آندھراپردیش کے چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ مرکزی معتمد داخلہ اور کابینی سکریٹری سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے آندھراپردیش تنظیم جدید قانون اور دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی شکایت درج کرائیں گے ۔