حکومت تلنگانہ کی جانب سے آج یوم اساتذہ پروگرام

حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام کل یعنی 5 ستمبر کو بڑے پیمانے پر یوم اساتذہ تقریب کا رویندرا بھارتی تھیٹر میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اس یوم اساتذہ تقریب کی وزیر تعلیم حکومت تلنگانہ مسٹر جگدیش ریڈی صدارت کریں گے ۔ جبکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو بحیثیت مہمان خصوصی اور ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی،ڈاکٹر ٹی راجیا بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے ۔باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ور کہا کہ تقریب ٹھیک 10 بجے منعقد ہوگی ۔