حکومت تلنگانہ کارکنوں کو بھی اعزاز دے : کودانڈا رام

حیدرآباد 31 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ پروفیسر ایم کودنڈا رام نے ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح تلگودیشم لیڈر این ہری کرشنا کو اعزاز دیا گیا ہے اسی طرح تلنگانہ کارکنوں کو بھی اعزاز دیا جائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کودانڈا رام نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے اپنے چار سال میں صرف آنسو اور تکالیف ہی دئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نا خواندگی میں ریاست سر فہرست ہے ‘ کرپشن میں دوسرے نمبر پر ہے اور ریاست میں صرف ایک خاندان کو ترقی مل رہی ہے ۔