حکومت تلنگانہ پر فون ٹیاپنگ کرنے کا الزام

کے سی آر کے اقدام پر شدید برہمی ، چندرا موہن ریڈی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی نے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے فون کی ٹیاپنگ کرنے کا حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کیا اور کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ نامزد رکن اسمبلی اسٹیفن نے اپنی شکایت میں مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے فون پر ہوئی بات چیت کا تذکرہ ہی نہیں کیا یہاں تک کہ ایف آئی آر میں بھی مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے فون پر بات چیت ہونے کا کہیں تذکرہ ہی نہیں کیا گیا ہے ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینئیر قائد تلگو دیشم پارٹی و سابق وزیر مسٹر ایس چندرا موہن ریڈی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ فون ٹیاپنگ کیس میں سابق چیف منسٹر کرناٹک آنجہانی راما کرشنا ہیگڈے کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا اور ایسی ہی صورتحال چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ بھی پیش آئے گی ۔ اسی طرح انہیں بھی چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی پر کیس قانون عوامی نمائندگی کے تحت آئے گا ۔ مسٹر چندرا موہن ریڈی نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد تمہاری جاگیر رہنے سے متعلق مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے دریافت کیا جارہا ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی نے واضح طور پر کہا کہ اسٹنگ آپریشن نہ کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے سخت احکامات ہیں بلکہ فیصلہ بھی ہے اور کہا کہ تلنگانہ پولیس سپریم کورٹ فیصلہ کے خلاف اپنی من مانی اقدامات کررہی ہے ۔ جس کا خمیازہ اس کیس سے تعلق رکھنے والے تمام پولیس عہدیداروں ( بشمول اے سی پی عہدیداروں ) کو بھگتنا پڑیگا ۔۔
ایس سی آر تتکال ریزرویشن کے اوقات میں نظر ثانی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( این ایس ایس) : تمام انڈین ریلویز کی ایرکنڈیشنڈ اور نان ایر کنڈیشنڈ کلاسیس کے لیے تتکال ریزرویشن ٹیکٹس بکنگ کے لیے 15 جون کے اثر کے ساتھ اوقات میں نظر ثانی کی گئی ہے ۔ 15 جون سے ترمیم کے مطابق تمام ایرکنڈیشنڈ کلاسیس کے لیے تتکال ریزرویشنس ٹرین اوریجنٹنگ اسٹیشن جو موجود ہے سے سفر کے سابقہ دن پر 10 گھنٹے کھلا رہے گا ۔ نان ایرکنڈیشنڈ کلاسیس کی صورت میں تتکال ریزرویشنس ٹرین اوریجنٹنگ اسٹیشن سے سفر کے سابقہ دن صبح 11 بجے ( موجودہ 10 گھنٹے کے بجائے ) کھلے ہوں گے ۔ تمام اقسام کے ٹیکٹ بکنگ ایجنٹس ( یاتری ٹکٹ سویدھا کیندرا ، وائی ٹی ایس کے ریل ٹراویلرس سرویس ایجنٹس ، آر ٹی ایس ایز ، آئی آر سی ٹی سی ایجنٹس وغیرہ ) کو پیشگی ریزرویشن بکنگ کے کھلنے کے پہلے 30 منٹ کے دوران ٹکٹ کی بکنگ سے خارج کیا جائے گا یعنی صبح 8 تا 8 بجکر 30 منٹ برائے جنرل بکنگس ، صبح 10 بجے تا 10 بجکر 30 منٹ برائے تتکال اے سی ٹکٹس بکنگ اور صبح 11 بجے تا 11 بجکر 30 منٹ برائے تتکال نان اے سی بکنگس ۔۔