حکومت تلنگانہ سے دائرۃ المعارف کی گرانٹ ان ایڈ کی اجرائی

حیدرآباد۔ 2 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے دائرۃ المعارف کی گرانٹ اِن ایڈ کے طور پر ایک لاکھ 54 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ مالیاتی سال 2015-16 ء کے نان پلان بجٹ کے دوسرے سہ ماہی کے طور پر یہ رقم جاری کی گئی۔ بجٹ میں دائرۃ المعارف کیلئے 6 لاکھ 21 ہزار روپئے مختص کئے گئے تھے اور پہلی قسط کے طور پر ایک لاکھ 54 ہزار روپئے جاری کئے گئے تھے اور دوسری قسط میں مماثل رقم جاری کی گئی۔ مزید 3 لاکھ 13 ہزار روپئے کی اجرائی باقی ہے۔ اسی دوران مرکزی وزارت اقلیتی اُمور نے دائرۃ المعارف کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے 37 کروڑ روپئے پر مشتمل پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت نادر کتابوں اور مخطوطات کے تراجم اور انہیں محفوظ کرنے کا کام انجام دیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کی پہلی قسط کے طور پر ایک کروڑ 37 لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ توقع ہے کہ بہت جلد اس ادارہ کا دورہ کریں گے اور مرکز کے منظورہ پروجیکٹ کی تفصیلات جاری کریں گے۔
سیوین لائف سائنس کا تیسرا این سی
ای ٹرائیل کے لیے امریکہ میں آغاز
حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سیوین لائف سائنسیس نے آج کہا ہے کہ ان کا تیسرا نیا کیمیکل اینٹائٹی ( این سی ای ) ایس یو وی ایس ۔ ڈی 4010 امریکہ میں پہلے مرحلہ کلینیکل ٹرائیل میں آغاز ہوا ہے ۔ این سی ای کاگنیٹیو ڈائسفنکشن سے متعلقہ الزہائیمر کے مرض اور دیگر ڈیمنیشیا کے علاج کے لیے موثر دوا ہے ۔ وینکٹ جسٹی ، سی ای او سیوین نے کہا کہ سی این ایس میں مالیکیولس کی ہماری پائپ لائن سے تیسرے کمپاونڈ کا کلینیکل ٹرائیل کرتے ہوئے پیچیدہ امراض کے لیے فروغ دیا جارہا ہے ۔ عالمی طور پر مارکیٹ میں اس کی بہت اہمیت ہے ۔۔