کرپشن پر کے ٹی آر کا مشورہ اکارت ، تلنگانہ ٹی ڈی پی لیڈر چندر شیکھر ریڈی
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے مسٹر چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت کو ہدف ملامت بنایا اور کہا کہ حکومت ترقیاتی کاموں کو انجام دینے سے زیادہ تشہیر کرنے پر اپنی اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ جب کہ کی جانے والی تشہیر کے مقابلہ میں عملی اقدامات صرف برائے نام دکھائی دے رہے ہیں ۔ آج یہاں ین ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن پولیٹ بیورو و سابق رکن پارلیمان تلگو دیشم پارٹی مسٹر آر چندر شیکھر راؤ نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ خود چیف منسٹر کے فرزند مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا تھا کہ ان کی حکومت میں کہیں بھی کرپشن کیا جائے وہاں پر کرپشن لینے والے عہدیداروں کو چپل سے مارنے کی عوام سے خواہش کی تھی ۔ لیکن اب ملازمتیں دلوانے کا تیقن دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر رقومات حاصل کرنے والے چیف منسٹر آفس کے ذمہ دار عہدیدار ہی کرپشن کررہے ہیں تو وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ سے دریافت کیا کہ اب آپ کیا جواب دیں گے ۔ مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ اضلاع میں ریت کی منتقلی میں کئی ایک بے قاعدگیاں پائی جارہی ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ لہذا حکومت کے اس طرز عمل کی وجہ سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی قیادت کے تعلق سے عوام اپنی بیزارگی و مایوسی کا اظہار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعلانات اور دئیے جانے والے تیقنات کے مقابلہ میں نچلی سطح پر انجام پانے والے عملی اقدامات میں کافی تضاد اور فرق پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت عوام میں روز بروز اپنا اعتماد کھو رہی ہے ۔۔