حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : حکومت آندھرا پردیش نے چہارشنبہ کو ریاستی محکمہ پولیس کے لیے 2,422 نئی گاڑیوں کی خریدی کی منظوری دیدی ہے ۔ اور اس کے لیے 100 کروڑ روپئے منظور کیا ۔ مجوزہ نئی وہیکلس کی خریدی میں 1314 لائیٹ موٹر وہیکلس چھ مختلف زمروں کی ، 42 ایم ایم ویم ، 21 ایچ ایم ویز ، 1000 ایم سیز ، چھ انسپکٹر وہیکلس ، دو واٹر ٹینکرس ، 4 ٹریکٹرس ، دو جے سی بی 3DX ، 25T / کیرئیر ، چار ایمبولنس اور ایک فیول ٹینکر شامل ہیں ۔ نئی گاڑیوں کی خریدی کا مقصد ریاست میں پولیس کی نقل وحرکت اور نگرانی کو بہتر بنایا جاسکے ۔۔