حکومت آندھرا پردیش کے چیکس صرف 31 مئی تک کارآمد

حیدرآباد 15 مئی (پریس نوٹ )کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ کے پریس نوٹ کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام چیکس 31 مئی تک ہی کارآمد ہوں گے ۔ تمام محکمہ جات کو تقسیم کردہ چیکس کو جلد سے جلد جمع کرادیئے جانا چاہئے ۔ تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے حکومت کے سکریٹری ایل پریم چندرا ریڈی نے کہا کہ ایسے تمام چیکس پر خصوصی اسٹامپس ہونا چاہئے جس پر لکھا جائے کہ یہ چیک 31 مئی 2014 تک یا اس سے قبل کارآمد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ آندھرا پردیش ریاست کی جانب سے جاری کردہ تمام چیکس صرف 31 مئی 2014 تک ہی کارآمد ہوں گے اس کے بعد نہیں ۔ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام اور سیما آندھرا کی علحدگی کے پیش نظر تمام سرکاری محکمہ جات میں بھی تقسیم کا عمل پورا ہورہا ہے ۔