حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش نے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت کابینہ کے 11 وزراء کو آج سکریٹریٹ میں آندھرا پردیش حکومت کے لیے مختص کردہ مختلف بلاکس میں چیمبرس الاٹ کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹرس مسرس کے ای کرشنا مورتی کو ’ کے ‘ بلاک میں ین چنا راجپا کو ساوتھ ایچ بلاک میں چیمبرس الاٹ کئے گئے ۔ جبکہ وزراء مسرس وائی راما کرشنوڈو ، سی ایچ اینا پاتروڈؤ ، جی سرینواس راؤ ، پی رگھوناتھ ریڈی کو بھی ساوتھ ایچ بلاک میں چیمبرس الاٹ کئے گئے ۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ مسرس ڈی اوما مہیشور راؤ ، شریمتی پریٹالہ سنیتا ، شریمتی پی سجاتا ، کے اچن نائیڈو ، کے رویندرا کو جے بلاک میں چیمبرس الاٹ کئے گئے ۔ یہ وزراء توقع ہے کہ 16 جون کے بعد اپنے وزارتی عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔۔