حکومت ،مغربی ممالک کی مسترد شدہ نیوکلیر ٹیکنالوجی کے بارے میں محتاط

نئی دہلی 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) احتیاط کا ایک نوٹ درج کرتے ہوئے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہاکہ حکومت نیوکلیر توانائی کے تمام متبادل طریقوں کو اختیار کرنے کی منتظر ہے لیکن ایسی کوئی ٹیکنالوجی اختیار کرنا نہیں چاہتی جسے مغربی ممالک نے مسترد کردیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکز سیول نیوکلیر واجبات کے مسائل کی یکسوئی کرنے کوشاں ہے۔ نیوکلیر توانائی میں ہندوستان کے لئے کئی امکانات اور مواقع موجود ہیں۔ موجودہ حکومت تمام متبادل طریقوں پر غور کررہی ہے۔ نیوکلیر توانائی میں ہمیں کئی مسائل کا سامنا ہے اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ نیوکلیر واجبات تحدیدات کے مسئلہ کی یکسوئی ہوجائے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے برقی توانائی، کوئلہ اور قابل تجدید توانائی پیوش گوئل ہندوستان معاشی چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔