حکایت شیخ سعدیؒ

بچو! شیخ سعدی ؒفرماتے ہیں میں نے ایک نیک شخص کو دریا کے کنارے دیکھا جس کو ایک چیتے نے زخمی کردیا تھا اور اس کا زخم کسی دوا سے اچھا نہ ہوتا تھا ۔ اور وہ عرصہ دراز سے اس تکلیف میں مبتلا تھا مگر ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرتا تھا ۔ لوگوں نے اس سے پوچھا کہ شکر کس بات کا ادا کرتے ہو ؟ اس نے جواب دیا ۔ اس لئے کہ’’ مصیبت میں مبتلا ہوں نہ کہ گناہ میں ‘‘ ۔