تھانے ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوم جمہوریہ کے موقع پر پرم ویر چکرا ایوارڈ یافتہ عبدالحمید کو ایک اور اعزاز مہارانا پرتاپ شوریہ پراسکار پیش کیا جائے گا ۔ شہید عبدالحمید نے 1965 ء کی ہند۔پاک جنگ میں اپنی جان نچھاور کردی تھی اور انہیں 25 جنوری کو منعقدہ راشٹریہ کوی سمیلن (مشاعرہ) میں مہارانا پرتاپ شوریہ پراسکار عطا کیا جائے گا ۔ کوی سمیلن کے منتظم بی ایل شرما نے بتایا کہ یہ ایوارڈ حمید صاحب کی بیوہ اور ان کے پوترے حاصل کریں گے۔ علاوہ ازیں مزید دو ایوارڈس چھترپتی شیواجی مہاراج گورو پرسکار اور ڈاکٹر ہرونش رائے بچن ساہتیہ رتن پرسکار بالترتیب بیاڈ منٹن کھلاڑی اشیان نقوی اور ادیب یاگا شرما کو پیش کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ حولدار عبدالحمید فورتھ بٹالین میں سپاہی تھے ۔ 1965 ء کی ہند۔پاک جنگ میں دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔