حوالہ معاملہ میں کوٹک مہندرا کا منیجر گرفتار

نئی دہلی، 28 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کستوربا گاندھی مارگ واقع کوٹک مھندرا بینک کے منیجر کو نوٹوں کی منسوخی کے بعد بڑی رقم کے لین دین کے معاملے میں گرفتار کیا ہے ۔بینک کی شاخ پر گزشتہ ہفتے چھاپہ مارا گیا تھا۔ گرفتار منیجر کا نام آشیش کمار ہے اور اسے منگل دیر رات پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔ منیجر پر حوالہ کاروباریوں کے ساتھ ساز باز کا شک ہے ۔، اس شاخ سے نوٹوں کی منسوخی کے بعد کئی فرضی کھاتوں سے کروڑوں کا بزنس کیا گیا تھا۔ گرفتار منیجر کا رابطہ حوالہ کاروباری پارسمل لوڈھا اور وکیل روھت ٹنڈن سے بھی ہونے کا شبہ ہے ۔ منیجر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کولکتہ کے کاروباری لوڈھا کو ممبئی میں 25 کروڑ روپے کے پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں سے تبدیل کرنے کے دوران پکڑا گیا تھا۔ بعد میں لوڈھا کو دہلی لایا گیا تھا۔ فی الحال وہ ای ڈی کی گرفت میں ہے۔

 

روہیت دیو ، مہاراشٹرا کے
نئے ایڈوکیٹ جنرل
ممبئی ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مہاراشٹرا کے گورنر سی ودیا ساگر راؤ نے ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے روہیت دیو کے انتخاب سے متعلق دیویندر فڈنویس کابینہ کی تجویز کو منظوری دیدی ہے ۔ راج بھون کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔ جب کہ ان کے پیشرو سری ہری اینے نے علاقہ ودربھا اور مرہٹواڑہ کو علحدہ ریاست بنانے کی حق میں متنازعہ بیان دینے پر استعفیٰ دیدیا تھا ۔ ریاستی کابینہ نے کل یہ فیصلہ کیا تھا کہ روہیت دیو کے نام کی تجویز منظوری کیلئے گورنر کے پاس روانہ کی جائے جس کی آج توثیق کردی گئی ہے ۔