مظفر نگر ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بدھان پولیس اسٹیشن کے 5 ملزمین بشمول ایک انسپکٹر کا تبادلہ کردیا گیا ہے جب کہ پولیس حوالات میں ایک 50 سالہ شخص کی موت کے بعد ان کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ( کرائم ) راکیش جولے نے بتایا کہ 5 پولیس ملازمین بشمول اسٹیشن ہاوز آفیسر دھنیندر مصرا سب انسپکٹر راجیش شرما اور 3 پولیس کانسٹبل ہر ی رام ، گیانندر اور وپین کمار کو پولیس حوالات میں نواب قریشی کی موت پر قتل کیس درج کرتے ہوئے پولیس لائن تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ پولیس حوالات میں موت کے بعد برہم لوگوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا اور قصور وار پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کے بعد پولیس ملازمین کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ قبل ازیں پولیس نے ایک کیس کے سلسلہ میں نواب قریشی کو گرفتار کیا تھا ۔ لیکن وہ ، پولیس حوالات میں قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگئے ۔ تاہم متوفی کے افراد خاندان نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی ایذا رسانی سے نواب کی موت واقع ہوئی ۔۔