حیدرآباد۔ یکم نومبر ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے خود پر ہوئے حملہ کی پولیس تحقیقات کے تعلق سے شبہات کا اظہار کیا اور گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے خواہش کی کہ گورنر اس کیس کی تحقیقات کسی ایسی ایجنسی کے سپرد کریں جو ریاستی حکومت کے کنٹرول میں نہ ہو۔ گورنر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے جگن نے ادعا کیا کہ اس کیس کی پولیس جس طرح سے تحقیقات کر رہی ہے اس پر کئی شہابت ہیں کیونکہ پولیس ریاستی حکومت کی خواہش کے مطابق کام کر رہی ہے ۔ علاوہ ازیں وائی ایس آر کانگریس قائدین نے گورنر سے راج بھون میں ملاقات کی جگن کی نمائندگی حوالے کی ۔ پارٹی کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ جگن موہن ریڈی پر وشاکھاپٹنم ائرپورٹ کے لاونج میں حملہ کیا گیا تھا جب وہ حیدرآباد آرہے تھے ۔ پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ حملہ در اصل جگن کو قتل کرنے کی کوشش تھی ۔