کیف۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ یوکرین کے تحقیقات کنندوں نے طیارہ کو مار گرانے کے مقام سے 196 نعشیں برآمد کی ہیں۔ یوکرین کی سرکاری ہنگامی خدمات نے کہا کہ تلاش کارروائی میں 380 ارکان عملہ مصروف ہیں۔ تلاش کرنے والوں نے کہا کہ روس حامی علیحدگی پسندوں کی وجہ سے تلاش کی کارروائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایمسٹرڈم سے کوالالمپور جانے والی بوئنگ 777 کی پرواز MH17 کو علیحدگی پسندوں نے حملہ کرکے مار گرایا تھا جس میں تمام 380 مسافر اور 15 ارکان عملہ ہلاک ہوگئے تھے۔ تلاش میں مصروف ارکان عملہ نے کہا کہ انھیں مزید مہلت اور اس سے زیادہ تمام مقامات تک آزادانہ رسائی کی ضرورت ہے۔