حملہ میں زخمی پنجاب آر ایس ایس لیڈر فوت

چندی گڑھ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب آر ایس ایس کے سینئر لیڈر جگدیش گگنیجا جن پر جالندھر میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا، آج صبح لدھیانہ کے دواخانہ میں علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ 65 سالہ جگدیش کو بیرو ڈی ایم سی ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں شریک کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر جی ایس واندر ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ صبح 9 بجکر 16 منٹ کو گگنیجا نے آخری سانس لی۔ بریگیڈیر (ریٹائرڈ) گگ نیجا پر موٹر سیکل سواروں نے 6 اگسٹ کو جالندھر میں حملہ کیا تھا۔ بعدازاں انھیں نازک حالت میں لدھیانہ دواخانہ لے جایا گیا۔ پولیس نے پنجاب یونٹ کے نائب صدر کے قتل کے سلسلہ میں ایک کیس درج کیا ہے۔ اس کے بعد یہ کیس سی بی آئی کے حوالہ کیا گیا۔