دبئی ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) بحرین کا ایک پولیس عہدیدار ایک حملہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ حملہ کی ذمہ داری عسکریت پسندوں نے قبول کرلی ۔ وزارت داخلہ بحرین نے آج کہا کہ فرسٹ لیفٹننٹ ہشام حسن محمد الحمدانی دہشت گردوں کے حملہ میں ہلاک کردیئے گئے ۔ اشتربریگیڈ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ قبل ازیں وہ بحرین میں کئی بم دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرچکی ہے ۔ بحرین نامعلوم سطح کی ناراضگی کے خلاف کارروائی کے دور سے گذررہاہے ۔ 2011ء سے اس جزیرہ میں بغاوت جاری ہے ۔ عسکریت پسند حکومت سے اکثریتی طبقہ کیلئے انسانی حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف بغاوت کررہے ہیں ۔