لاہور۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پنجاب کی حکومت نے آج ریڈ الرٹ جاری کیا جبکہ محکمہ سراغ رسانی کی اطلاع کے بموجب دہشت گرد غیرملکیوں اور اسکولی طلبہ کا اغوا کرنے حملہ کرنا کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ نفاذ قانون محکموں کے بموجب محکمہ سراغ رسانی کی اطلاعات پر انہیں سخت چوکسی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ حکومت نے پاکستانی پنجاب میں مقیم غیرملکیوں سے خواہش کی ہے کہ وہ مقامی پولیس کے ساتھ برابر ربط برقرار رکھیں اور اپنی تمام نقل و حرکت کی اطلاع میں ایرپورٹ پر تعینات فوج اور جیل خانہ کی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ پورے احاطہ میں صیانتی انتظامات میں شدت پیدا کردی جائے۔ قبل ازیں دن میں سرکاری ماڈل گرلز ہائی اسکول راج گڑھ کو جو ایک گنجان آباد علاقہ قدیم لاہور میں واقع ہے، نامعلوم اشرار نے دھمکی دیتے ہوئے انتظامیہ، پولیس اور والدین میں دہشت کی لہر دوڑا دی تھی۔ پولیس کے بموجب یہ ایک شرارت معلوم ہوتی ہے، لیکن حکومت نے تمام سرکاری اور خانگی اسکولس کے حفاظتی انتظامات میں احتیاطاً شدت پیدا کردی ہے۔