حمص میں کار بم دھماکہ 14 افراد ہلاک

بیروت ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے آج خبر دی کہ وسطی شام کے ضلع حمص میں جہاں حکومت کا کنٹرول ہے، مسجد بلال حبشی کے قریب ایک طاقتور کار بم دھماکہ کے نتیجہ میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ بیان کیا جاتا ہیکہ اکرما کے قریب مسجد بلال حبشی میں نماز کی ادائیگی کے بعد مصلیان واپس ہورہے تھے کہ کار بم دھماکہ ہوا۔ اس علاقہ میں صدر بشارالاسد کے اقلیتی فرقہ علوی سے تعلق رکھنے والے افراد کی آبادی ہے اور حالیہ مہینوں کے دوران یہ علاقہ ایسے ہی کار بم حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ اپوزیشن نے بھی دھماکہ کی خبر دی ہے۔ لندن میں شامی مبصر ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ دھماکہ میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔