قاہرہ۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے حمص میں چلائی گئی ایک مہم میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے سربراہ ابو بکر بغدادی کا بیٹا حذیفہ البدری مارا گیا ہے ۔آئی ایس کے سرکاری نیوز چینل نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے اس ہلاکت کی اطلاع دی۔بیان کے مطابق شام کے تاریخی شہر حمص میں برقی مرکز کے قریب نسیاہ برادری اور روسیوں کے خلاف چلائی گئی ایک مہم میں آئی ایس سربراہ کا بیٹا حذیفہ مارا گیا۔قابل غور ہے کہ لفظ نسیاہ کا استعمال شام کے الاوائٹ برادری کے لئے کیا جاتا ہے۔
سالسبری میں مرد و خاتون بے ہوش
لندن۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامعلوم شئے کی زد میں آنے کے بعد ایک مرد اور خاتون کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے بھی اس واقعہ کو ’’غیرمعمولی‘‘ قرار دیا ہے کیونکہ دونوں مرد و حاتون اس مقام سے قریب بے ہوش پائے گئے، ان کی عمر 40 سال کے قریب بتائی گئی ہے جو ایمسبری، ولٹشائر میں بے ہوش پائے گئے اور پولیس نے اسے منشیات سے مربوط ایک واقعہ قرار دیا ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔