حماں کی طاقت سے اسرائیل خوفزدہ‘ جنگ بندی پر مجبور
شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیک جنگ بندی پر متفق ‘ مصرکی ثالثی کی وجہہ سے یہ طئے پایا ‘ حماس نے چار سو سے زائد راکٹ فائر کئے‘
دویہودی آبادکاری ہلاک متعدد زخمی‘ یہودی آبادکار خوف سے تہہ خانوں میں دبکنے پر مجبور‘ صیہونی فورسز نے بوکھلاہٹ دکھائی‘ غزہ پر وحشیانہ بمباری‘ چھ جاں بحق اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے
غزہ ۔ غزہ میں شدید جھڑپوں کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ دوطرفہ معاہدہ مصر کی ثالثی کی وجہہ سے طئے پایا ہے۔غزہ میں صیہونی فوج کی اسپیشل یونٹ کی بزدلانہ کاروائی میں حماس کے کمانڈر سمیت سات فلسطینیوں کی شہادت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حماس نے اسرائیل پر 400سے زائد راکٹ داغے ہیں جن میں سے یہودی آبادکاروں میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔
راکٹ حملے میں دو یہودی آبادکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک راکٹ بس پر بھی لگا جس میں کئی یہودی بھی سوار تھے۔حماں کے منہ توڑ جواب سے بوکھلائی صیہونی ریاست نے غزہ میں شہریوں کونشانہ بناکر فضائی حملے شروع کردئے ہیں۔ جن میں مزید چھ فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔
حماں نے صیہونی ریاست کوللکارتے ہوئے کہاکہ وہ غزہ پر شدیدبزدلانہ کاروائی کو روک دے یا پھر دیگر مقامات پر راکٹ حملوں کے لئے تیار رہے۔ قابل ذکر ہے کہ حماس کے ذریعہ فائر کئے گئے راکٹ نے صیہونی ریاست کی نیند آڑادی ہے اوریہودی آبادکار اپنے گھرو ں کے تہہ خانوں میں دبکے ہوئے ہیں۔
حماس کے بیشتر راکٹ کو اسرائیل کا دفاعی نظام ائرٹ وٹ روکنے میں ناکام رہا۔ اسرائیل اخبارات میں بھی گذشتہ صیہونی فوج کی اسپیشل یونٹ کی بزدلانہ کاروائی کو ناکام قراردیاہے۔
حماس کے عسکری ونگ عزالدین اقسام بریگیڈ نے بھی ایک بیان میں کہاہے گذشتہ روز اسرائیل فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کاخطرناک منصوبہ بنایاتھا مگر فلسطینی مجاہدین نے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کرکے غز.ہ میں قتل عام کی سازش کو ناکام بنادیا۔ اقسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاتھا کہ حماس نے غزہ میں بزدل صیہونی دشمن کا ایک خطرناک منصوبہ اور دہشت گردی کی ساز ش کو ناکام بنادی۔
فلسطینی وزرات صحت کے مطابق صیہونی ریاست کے حملوں میں مزیدچھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل نے کہاکہ اس کے دس شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اشکالون میں ایک شخص اپنے مکان پر راکٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے ۔ اسرائیلی فوج کے میجر جنرل کام ابور کن نے حماس کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے آخری حد عبو کرلی ہے ہم راکٹ حملوں کے خلاف آہنی ہاتھ سے جواب دیں گے ۔
وزارت صحت کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد ذکریا اسماعیل التزی محمد زھدی حسن عووہ اباد موسی عبدالعال اور سالہ حمدالخال کے نامو ں سے کی گئی ہے۔ اطلاع ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں اور توپ خانے سے غزہ میں درجنوں سویلین اہداف پر بمباری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے البریج میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی جب کہ مشرقی غزہ درجنوں سویلین اہدات پر بمباری کی گئی۔
اسرائیل فوج نے البریج میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی جب کہ مشرقی غزہ میں بھی مزاحمت کاروں کے ایک کنٹرول ٹاؤر پر بمباری کی گئی۔ غزہ سے راکٹ حملوں میں وہ یہودی آبادی کار ہلاک اور دودرجن زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بم باری کے دوران الاقصی ٹی وی چیانل کی عمارت مکمل طور پر تباہ کردی۔ اسرائیلی فوج نے اس عمارت پر چھ میزائل برسائے جس کے نتیجے میں عمارت ملنے کا ڈھیربن گئی ۔
اسرائیلی بمباری کے بعد الاقصیٰ ٹی وی چیانل کی نشریات بند ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی 41کیلومیٹر طویل اور دس کیلو میٹر چوڑی ہے اور یہاں پر 19لاکھ افراد آباد ہیں۔
اس کے ایک طرف بحیرہ روم اور اس کی سرحدیں اسرائیل او رمصر سے ملتی ہیں۔ دوسری طرف حماس نے گذشتہ روز غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی ایک وحشیانہ اور بزدلانہ کاروائی میں سات فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ او رغم غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیاہے کہ وہ اس وحشیانہ جرم کا مزہ چکھے گا
۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے جنوبی غزہ کی پٹی میں اتوار کی شام کی گئی وحشیانہ کاروائی کو اسرائیلی فوج کا بزدلانہ حملہ قراردیا۔