حماس کے اعلیٰ وفد کی ایران آمد

تہران۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد گذشتہ روز تین روزہ دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچا ہے جہاں یہ وفد ایرانی صدر اور سپریم لیڈر سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کی قیادت محمد نصر کررہے ہیں جبکہ سیاسی شعبے کے ارکان ماہر عبید، جمال عیسیٰ، اسامہ حمدان اور ایران میں حماس کے مندوب ڈاکٹر خالد القدومی بھی شامل ہیں۔